شریف برادران کی جے آئی ٹی میں پیشی سے جمہوریت مضبوط ہوئی: شرافت لیاقت

19 جون 2017

کاہنہ (نامہ نگار ) مسلم لیگ ن کے رہنماء شرافت لیاقت بھٹی نے کہا ہے کہ سپر یم کورٹ کی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے سامنے وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب نے پیش ہوکر ایک اعلیٰ مثال قائم کردی ہے وشریف بردران کی اس اقدامات سے جمہوریت مضبوط ہوئی اور ادروں کا وقار بلند ہوا جے آئی ٹی شریف بردران کی تحقیقات کر رہی ہے یاکوئی پرانا انتقام لیا جا رہا ہے لیگی دور حکومت میں جب ملک ترقی کی طرف گامزان ہوا تو ملک دشمن عناصر نے ترقی کا پہیہ جام کرنے کی سازشیں کی۔