مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان کو عالمی سطح پر مؤثر آواز بلند کرنی ہوگی: صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی

19 جون 2017

لاہور ( خصوصی نامہ نگار)دہشت گردی ،انتہاپسندی کے خاتمے اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان کو عالمی سطح پر مؤثر آواز بلند کرنی ہوگی۔ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے دوست ممالک کا تعاون حاصل کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔مقبوضہ کشمیر کے مسئلہ پر سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے کشمیریوں کا ساتھ دیا ہے۔ پاکستان علماء کونسل کے تحت 23جون کو ملک بھر میں ’’یوم تحفظ ارض الحرمین الشریفین والاقصیٰ ‘‘ منایا جائے گا۔یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے جامعہ دارالعلوم حنفیہ لبرٹی مارکیٹ میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔