کنال روڈ توسیع منصوبے کا 40 فیصدحصہ مکمل، 7 ارب 39 کروڑ لاگت آئے گی

19 جون 2017

لاہور ( آن لائن) کنال روڈ توسیع منصوبے کا 40 فیصد حصہ مکمل کر لیا گیا جبکہ منصوبے پر 7 ارب 39 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔ بتایا گیا ہے کہ ٹھوکر نیاز بیگ سے لے کر ہربنس پورہ تک کینال توسیع منصوبے کا 40 فیصد حصہ مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ چوبچہ پھاٹک 1.3 کلو میٹر پر مشتمل کینال روڈ طویل انڈر پاس ہو گا اور چوبچہ پھاٹک انڈر پاس کی لمبائی رائل پام سے گریفن گر اونڈ تک ہو گی جبکہ اس انڈر پاس پر سے ریلوے کے 2 پھاٹک گزرے گے۔ اس کو 4 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ 3 حصوں کا نقشہ پاس ہو گیا ہے 1 نقشہ آنا باقی ہے۔ اس منصوبے پر مجموعی طور پر 3870 پائیلز لگائی جانی ہیں جبکہ انڈر پاس کا مجموعی کام 72 فیصد مکمل ہو چکا ہے اور یہ منصوبہ رواں سال اگست تک مکمل کر لیا جائے گا۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...