ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کیلئے 230ارب روپے کی رقم مختص : رانا مشہود

19 جون 2017

لاہور (سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ مقامی حکومتوں کے نئے نظام کے تحت یکم جنوری 2017ء سے صوبہ بھر میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مجموعی طور پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کیلئے230ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ اسی طرح آئندہ مالی سال میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو36.6فیصداضافی وسائل مہیا کئے گئے ہیں