حکمران اس بار جدہ نہیں جیل جائیں گے : صاحبزادہ حامد رضا
لاہور (خصوصی نامہ نگار)۔سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ اس بار حکمران جدہ نہیں جیل جائیں گے۔ مسلم لیگ ن سیاسی تنہائی کا شکار ہو چکی ہے۔ عید کے بعد سیاسی منظر نامہ تبدیل ہو جائے گا۔ پاناما کیس پر سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی کا فیصلہ نہ مانا گیا تو ملک میں خانہ جنگی ہو سکتی ہے۔ حکمران خاندان کو بچانے کیلئے ملک کو دائو پر نہ لگایا جائے۔ کرپشن دہشتگردی سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔ مسلم لیگ ن تصادم کا راستہ اختیار کرکے ملک میں مارشل لاء لگوانا چاہتی ہے تاکہ سیاسی شہید بن کر اپنی ناقص کارکردگی اور کرپشن پر پردہ ڈال سکے۔