ملکی تاریخ میں پہلی بار طاقتور طبقے کا احتساب شروع ہوا : قاری زوار بہادر
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء پاکستان کے رہنماء علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ ملک کے کرپٹ اور طاقتور طبقے کا احتساب شروع ہوا ہے۔ ہمیں عدلیہ کے ہاتھ مضبوط کرنے ہونگے۔حکمرانوں اور دوسرے سیاستدانوں کو چاہئے کہ وہ قانون اور آئین کے مطابق جے آئی ٹی کی تحقیقات کو مکمل ہونے دیں۔حکمرانوں نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو کر قوم پر کوئی احسان نہیں کیا۔اسلام میں قانون سب کے لئے برابر ہے۔ نواز خاندان کے حواریوں کی طرف سے جے آئی ٹی کے ارکان کو دھمکیاں دینے کا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔