جمعتہ الوداع کو ’’ یوم اسلام زندہ باد‘‘ کے نام سے منائیں گے : سید ریاض شاہ

19 جون 2017

لاہور(خصوصی نامہ نگار)جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ پیر سید ریا ض حسین شاہ نے کہا ہے کہ جماعت اہلسنّت جمعتہ الوداع کو ’’ یوم اسلام زندہ باد‘‘ کے نام سے منائے گی۔ اس موقع پر اتحاد امت کے موضوع پر خطبات جمعہ دیئے جائیں گے ۔ علماء جمعتہ الوداع کے اجتماعات میں عوام سے گناہوںسے بچنے اور نیکی کا راستہ اختیار کرنے کا حلف لیں گے۔اس بات کا اعلان انہوں نے جماعت اہلسنّت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔