کشمیریوں کے بڑھتے جذبہ آزادی سے مودی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے : محمد میاں سومرو

19 جون 2017

لاہور( نیوز رپورٹر)یوتھ فورم فار کشمیرکے سرپرست اعلیٰ سابق وزیر اعظم پاکستان /چیئر مین سینٹ محمد میاں سومرو نے مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کی جانب سے جدو جہد آزادی کشمیر کو بذریعہ طاقت بندوق کے زور پر دبانے اور نہتے کشمیریوں پر ظلم و جبر اور سفاکیت کی شدید مذمت کی ہے ۔محمد میاں سومرو نے کہا کہ کشمیریوں کے جذبہ آزادی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو دیکھ کر مودی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور کشمیری عوام کو حق خود ارادیت سے دستبردار کرانے کیلئے ریاستی طاقت کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے ۔