غیر مسلم گروہ کی طرف سے تحریف شدہ قرآنی تفسیر اشتعال پھیلانے کی سازش ہے : مولانا سعید و دیگر

19 جون 2017

لاہور (ّخصوصی نامہ نگار)ملک کی مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں نے رمضان المبارک میں ایک غیر مسلم گروہ کی طرف سے تحریف شدہ قرآنی تفسیر اور ترجمہ تقسیم کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان میں اشتعال پھیلانے کی سازش ہے۔حکومت فوری ایکشن لے ، یہ بات انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی امیر مولانا سعید احمد عنایت اللہ‘ مولانا عبد الرئوف فاروقی ، مولانا عاصم مخدوم ، پیر محفوظ مشہدی، مولانا محمد خان لغاری ، حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، مولانا عبد الحمید وٹو ، سربراہ علامہ ابتسام الٰہی ظہیر اوردیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہی۔