پرتگال : جنگل میں تاریخ کی ہولناک آتشزدگی‘ سینکڑوں گھر خاکستر‘ 62 افراد ہلاک

19 جون 2017

لزبن ( آئی این پی+نیٹ نیوز) پرتگال کے وسطی علاقوں میں جنگل میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 62افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام نے دارالحکومت لزبن سے200کلو میٹر شمال میں واقع پیدرو گاﺅ کرینج، نامی علاقے میں لگی اس آگ کو پرتگال کی تاریخ کی سب سے بھیانک آگ قرار دیا۔ وزیر اعظم انتونیو کوسٹانے وی چینل کو انٹرویو میں کہا یہ انسانی تاریخ کا سب سے بڑا المیہ ہے جو ہم آگ کی صورت میں دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے متاثرہ علاقے کا دورہ بھی کیا جبکہ ان سے قبل صدر بھی اس علاقے کا دورہ کر چکے ہیں۔فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ وہ پرتگال کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ جسے دہشت ناک آتشزدگی کا سامنا ہے جبکہ تمام ہمدردیاں متاثرہ افراد کے ساتھ ہیں۔ دھویں کے متاثرین کو ایمرجنسی ٹینٹ لگا کر طبی امداد دی گئی ہے گھروں کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

پرتگال