رمضان میں پھر بڑی فتح‘ ورلڈ کپ 1992ءکا ”ری پلے“

19 جون 2017

لندن (بی بی سی) اس بار بھی رمضان ہے اس بار بھی رمضان تھا۔ اس بار بھی ٹیم کا ٹورنامنٹ میں آغاز خراب ہوا اس بار بھی ایسا ہی تھا۔ اس بار انضمام تھا اس بار فخر زمان ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل تھا مگر اکثر کو اس گانے کا خیال ہی آتا رہا۔ ”دی ورلڈ از کمنگ ڈاو¿ن، دی فلیگز آر اپ ہوز گونا بی نمبر ون ہوز گونا ٹیک آو¿ٹ دی کپ ہو وانا بی، ہو از دی کنگ اٹس اے ونس ان اے لائف ٹائم چانس“ 25 سال بعد اس گانے کی یادیں پھر تازہ ہو گئی۔ گراﺅنڈ میں بینرز او کارڈز موجود تھے جس پر لکھا تھا اس بار بھی 92 کے کارنرڈ ٹائیگرز کی طرح پاکستان پھر جیتے گا۔ شائقین ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈال رہے تھے۔ پاکستانی شائقین جیتے گا بھئی جیتے گا پاکستان کے نعرے بلند بھی کر رہے تھے۔
رمضان المبارک/ فتح