پاکستان بھارت فائنل میچ کی جھلکیاں شائقین کی چاچا کرکٹ کے ساتھ سلیفیاں

19 جون 2017

لندن (اسپورٹس رپورٹر+ نمائندہ نو ا ئے وقت ) بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ ٭.... پاکستان نے سکواڈ میں ایک تبدیلی کی رومان رئیس کو ڈراپ کر کے ان کی جگہ محمد عامر کی سکواڈ میں واپسی ہوئی۔ ٭.... پاکستان ٹیم نے اپنے پچاس رنز بغیر کسی نقصان کے 9.2 اوورز میں مکمل کئے۔ ٭.... میچ دیکھنے کے لئے جیتنے تماشائی سٹیڈیم کے اندر تھے اس سے کہیں زیادہ سٹیڈیم کے باہر موجود تھے۔ ٭.... پاکستانی شائقین کرکٹ چاچا کرکٹ کے ساتھ سیلفیز بناتے اور پاکستان ٹیم کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔ ٭.... پاکستان کے 100 رنز 18 اوورز میں مکمل ہوئے۔ ٭.... فائنل میچ کے موقع پر بھارتی شائقین کی جانب سے جعلی ٹکٹوں کے استعمال کی بھی کوشش کی جاتی رہیں تاکہ سٹیڈیم میں داخل ہو جا سکے۔ ٭.... پاکستان ٹیم نے اپنی پچاس اوورز کی اننگز میں 9 چھکے اور 27 چوکے لگائے۔ ٭.... پہلی اننگز کے اختتام پر ٹورنامنٹ میں خدمات انجام دینے والے عملے کے اراکین نے اوول گراونڈ کی باﺅنڈری کے ساتھ چکر لگا شائقین کرکٹ کی داد وصول کی۔٭.... بھارتی بلے باز شیکر دھون 338 رنز کے ساتھ ٹورنامنٹ کے ٹاپ سکور رہے۔٭.... پاکستان کے حسن علی نے وکٹوں کے ساتھ گولڈن بال اور ٹورنامنٹ کے ٹاپ باولر قرار پائے۔ ٭.... بھارت نے اپنے پچاس رنز 11.3 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورے کئے۔
جھلکیاں