چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی کے بعد پاکستان ورلڈ رینکنگ میں آٹھویں سے چھٹے نمبر پر آگیا

19 جون 2017

لندن (نوائے وقت رپورٹ) چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی پر پاکستان آئی سی سی رینکنگ میں چھٹے نمبر پر آگیا۔ ایونٹ سے قبل پاکستانی ٹیم آٹھویں نمبر پر تھی۔ یوں پاکستان کی ورلڈکپ کھیلنے کیلئے براہ راست کوالیفائی کرنے کیلئے پوزیشن مستحکم ہو گئی۔