25سال پہلے22 رمضان المبارک کو پاکستان ورلڈ چیمپئن بنا، اسی روز چیمپئنز ٹرافی جیتی

19 جون 2017

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) 22 رمضان المبارک کا دن پاکستان پر خاص مہربان ہے، نجی ٹی وی کے مطابق 22 رمضان المبارک 1992ء میں ہی پاکستان عالمی چیمپئن بنا تھا، ٹیم کے کپتان عمران خان تھے اسی طرح پاکستان نے چیپمئنز ٹرافی بھی 22 رمضان المبارک میں جیت کر قوم کو عید کا تحفہ دیا، کرکٹ ٹیم کی کپتانی سرفراز احمد نے کی، 1992ء میں بھی ملک کے وزیراعظم نواز شریف تھے جبکہ آج بھی وزیراعظم نواز شریف ہیں۔