غزہ میں ہزاروں یتیم بچوں اور مساکین کا قطر کے ساتھ یکجہتی کیلئے مظاہرہ

19 جون 2017
غزہ میں ہزاروں یتیم بچوں اور مساکین کا قطر کے ساتھ یکجہتی کیلئے مظاہرہ

غزہ ( اے این پی ) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ہزاروں یتیم بچوں، غریب و نادار شہریوں اور بیواں نے قطر کے معاشی اور سفارتی بائیکاٹ کے خلاف اور دوحہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے عظیم الشان مظاہرہ کیا۔ فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کی پٹی میں دیر البلح کے مقام پر ہزاروں یتیم بچوں، خواتین اور نادار شہریوں نے قطر کے امدادی ادارے الشیخ عید آلس ثانی چیئر ٹی فانڈیشن کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے ۔جن پر الشیخ عید آل ثانی فاﺅنڈیشن کے فلسطینی قوم کے لئے کردار کو خراج تحسین پیش کیا گیا تھا۔ دیر البلح اور اس کے اطراف کے تمام اسکولوں میں زیر تعلیم غریب بچوں اور دیگر شہریوں نے قطر کی حمایت میں نکالی گئی ریلی میں شرکت کی۔ انہوں نے ہاتھوں میں فلسطینی اور قطری پرچم بھی اٹھا رکھے تھے۔ اس کے علاوہ انہوں نے قطر کے معاشی، سیاسی اور سفارتی بائیکاٹ کے خلاف بھی شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر انسانی حقوق کارکن اسما ابو عمرہ نے کہا کہ غزہ کے عوام موجودہ حالات میں قطر کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔ قطر کی جانب سے فلسطینی قوم کی ہمیشہ مشکل وقت میں مدد کی اور قصبہ فلسطین کی امت کے ایک مرکزی حل طلب مسئلے کی حیثیت سے اجاگر کرنے کے لئے کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خلیجی ریاست قطر کا سیاسی اور معاشی بائیکاٹ بلا جواز ہے ۔ ہمارا پر زور مطالبہ ہے کہ قطر کا سفارتی اور سیاسی بائیکاٹ ختم کیا جائے ۔ خیال رہے کہ دو ہفتے قبل سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے قطر پر دہشت گردی کی حمایت اور مالی معاونت کا الزام عائد کرتے ہوئے دوحہ سے سفارتی تعلقات توڑ لئے تھے ۔