قاہرہ میں بم دھماکہ ، پولیس اہلکار ہلاک،4زخمی ہو گئے

19 جون 2017

قاہرہ( نیٹ نیوز) مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں دھماکے سے ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 4زخمی ہو گئے ۔ مصری وزارت داخلہ کے مطابق دھماکہ قاہرہ کے مضافاتی علاقے میں سڑک کنارے ہوا۔ ایک علامیے کے مطابق ضلع المادی میں اوٹو سٹراڑ رروڈ پر ہونے والے بم دھماکے کا نشانہ ایک پولیس وین تھی جو پولیس افسروں کے گروپ کو لے کر جارہی تھی ۔دھماکے میں ایک اہلکار ہلاک اور ایک پولیس اہلکار سمیت 4افراد زخمی ہو گئے ، جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ فوری طور پر کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ مصر جنوری2011سے کئی حملوں کے نشانہ بن چکا ہے، اس وقت انقلاب کے دوران صدر حسنی مبارک کا تختہ الٹ دیا گیا تھا۔