سعودی کوسٹ گارڈز نے ہمارا ماہی گیر ہلاک کردیا: ایران کا الزام

19 جون 2017
سعودی کوسٹ گارڈز نے ہمارا ماہی گیر ہلاک کردیا: ایران کا الزام

تہران (صباہ نیوز ) ایران نے سعودی عرب پر الزام عائد کیا ہے کہ اس کے کوسٹ گارڈز نے مبینہ طور پر سعودی سمندری حدود میں داخل ہونے والے ایرانی ماہی گیروں پر فائرنگ کی جس سے ایک ماہی گیر ہلاک ہو گیا، ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ماہی گیروں کی دو کشتیاں خلیج فارس میں شکار کیلئے موجود تھیں اور تیز لہروں کی وجہ سے وہ بھٹک کر سعودی سمندری حدود میں داخل ہو گئیں۔ ایرانی وزارت داخلہ میں سر براہ برائے سرحدی امور ماجد آغا بابائی کے مطابق سعودی کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ کشتیاں سعودی حدود میں موجود تھیں جس کی وجہ سے انہوں نے فائرنگ کی۔انہوں نے کہا کہ یہ بات ابھی واضح نہیں کہ آیا کشتیاں سعودی حدود میں تھیں یا نہیں جبکہ اس سلسلے میں مزید معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔ ماجد آغا بابائی نے مزید کہا کہ اگر کشتیاں سعودی پانیوں میں داخل ہو بھی گئیں تھیں تو بھی سعودی کوسٹ گارڈز کو ان پر فائرنگ کرنے کا اختیار حاصل نہیں تھا۔ ایرانی وزارت داخلہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے بھی واقعہ کی مذمت کی ہے۔
ایرانی الزام

روحانی شادی....

شادی کام ہی روحانی ہے لیکن چھپن چھپائی نے اسے بدنامی بنا دیا ہے۔ مرد جب چاہے ...