میرپورخاص میں مسافر خانوں پر سرچ آپریشن‘12 گرفتار

19 جون 2017

میرپورخاص (فرحان علی)میرپورخاص پولیس کا درجنوں مسافرخانوں پر سرچ آپریشن چندہ مانگنے والے 12افراد کو تحویل میں لیکر ٹاﺅن تھانہ میں بند کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق میرپورخاص ٹاﺅن پولیس کی کارروائی‘ درجنوں مسافر خانوں سے 12افراد حراست میں لیکر انہیں ٹاﺅن تھانہ میں بند کردیا گیا ہے جہاں پر ان کے شناختی کارڈ سمیت دیگر معلومات کی جارہی ہے جبکہ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار افراد مختلف اضلاع‘ گاﺅں گوٹھ‘ شہر اور علاقوں میں پہنچ کر لوگوں سے چندہ مانگتے ہیں ان کے خلاف تحقیقات کی جارہی ہے ہر طرح سے مطمئن ہوکر رہا کردیا جائے گا۔
میرپورخاص/سرچ آپریشن