زہریلا کھانا کھانے سے 372 ترک فوجی بیمار‘ غذا فراہم کرنیوالی کمپنی کے مالک سمیت 19 گرفتار

19 جون 2017
زہریلا کھانا کھانے سے 372 ترک فوجی بیمار‘ غذا فراہم کرنیوالی کمپنی کے مالک سمیت 19 گرفتار

انقرہ( نیٹ نیوز) ترکی میں کھانے کے بعد متاثرہ 372اہلکاروں کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا، پاچچ سو نوے متاثر ہوئے تھے ،حالت خطرے سے باہر ہے ۔ قبل ازیں منیسا کے گورنر مصطفی ہاکان نے نیوز ایجنسی نا طولو کو بتایا تھا کہ فوجی اہلکاروں نے متلی کی شکایت کی تھی تاہم کھانے میں زہر ملانے کے حوالے سے کچھ کہنا ابھی قبل از وقت ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اس وقعے کی اصل وجہ کو حتمی طور پر جاری نہیں کر سکتے اور ہمیں لیبارٹری ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار ہے۔فوجیوں کو غذا فراہم کرنے والی متعلقہ کمپنی کے مالک سمیت 19 ارکان کو حراست میں لیا گیا۔
ترکی