متحدہ کے تحت 19 جون 1992ء کی 25 ویں برسی آج منائی جائے گی

19 جون 2017

کراچی (نیوز رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے زیراہتمام 19 جون 1992ءکی 25 ویں برسی آج انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی اور اس دن کو ”یومِ سوگ“ کے طور پر منایا جائے گا۔ برسی کے موقع پر ملک بھر کے تمام شہروں میں قائم ایم کیو ایم (پاکستان) کے تمام دفاتر پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے اور شہداءکے ایصال ثواب کےلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔ مرکزی اجتماع کے ایم سی گراﺅنڈ پی آئی بی میں منعقد ہو گا جہاں ایم کیو ایم (پاکستان) کے سربراہ ڈاکٹر محمد فاروق ستار، سینئر ڈپٹی کنونیر محمد عامر خان، اراکین رابطہ کمیٹی، حق پرست اراکین سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلی، بلدیاتی نمائندگان اور ایم کیو ایم (پاکستان) کے مختلف ونگز و شعبہ جات کے ذمہ داران اور مختلف ٹاو¿نز و یوسیز کے ذمہ داران و کارکنان سمیت حق پرست عوام شرکت کریں گی۔ متحدہ رہنماءخالد مقبول صدیقی نے خصوصی بیان میں کہا ہے کہ 19 جون 1992ءسمیت تمام سانحات میں شہید، اسیر اور لاپتہ ہونے والے مہاجروں کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
متحدہ/ 19 جون برسی اجتماع