عذیر بلوچ کے ساتھی کے بھائی سمیت 6 ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد
کراچی(کرائم رپورٹر)قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لیاری میں کاروائی کرتے ہوئے عزیر بلوچ کے قریبی ساتھی کے بھائی سمیت چھ افراد کو گرفتار کر کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا ۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی میں گارڈن کے علاقے میںکارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد ہوا ہے۔ دوسری طرف لیاری کے علاقے بغدادی موسی لین میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے عزیر بلوچ کے کارندے سہیل ڈاڈا کے بھائی کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق زیر حراست ملزم عرفان درانی کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے جبکہ ملزم کا بھائی سہیل ڈاڈا مقابلے میں مارا جا چکا ہے۔ مبینہ ٹاون میں پولیس نے شاپنگ سینٹر کے باہر لوگوں سے لوٹ مار کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، مسروقہ سامان اور دو موٹر سائیکلیں برآمد کی گئی ہیں۔
عذیر بلوچ ساتھی/ گرفتار