پی ایس 114: متحدہ امیدوار کی انتخابی مہم‘ عوام کی بھرپور پذیرائی

19 جون 2017

کراچی (نیوز رپورٹر) صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 114 میں 9 جولائی 2017ءکو ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں ایم کیو ایم کے نامزد حق پرست امیدوار کامران ٹیسوری کی جاری رابطہ مہم کے سلسلے میں حق پرست رکن قومی اسمبلی علی رضاعابدی و دیگر ذمہ داران نے پی ایس 114 سے نامزد حق پرست امیدوار کامران ٹیسوری کے ہمراہ حلقے کے مختلف علاقوں میں بزرگوں اور نوجوانوںسے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر حلقہ کی عوام سے گفتگو کرتے ہوئے حق پرست رکن قومی اسمبلی علی رضاعابدی نے کہاکہ ایم کیو ایم (پاکستان) کے نامزد حق پرست امیدوار کی شاندار کامیابی اور ان کی جیت ترقی کے سفر کا آغاز ثابت ہو گی انہوں نے کہا کہ پی ایس 114 ایم کیو ایم (پاکستان) کا روایتی علاقہ ہے اور ہم یہاں کی عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔
متحدہ مہم