شامی فوج نے درعا میں 48 گھنٹوں کی جنگ بندی کردی، امریکہ کا خیرمقدم

19 جون 2017
شامی فوج نے درعا میں 48 گھنٹوں کی جنگ بندی کردی، امریکہ کا خیرمقدم

دمشق/ واشنگٹن (اے پی پی) شامی فوج نے درعا میں 48 گھنٹوں کے لیے عسکری آپریشن کو معطل کر دیا ہے۔ شام کی سرکاری نیوز ایجنسی نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ جنگ بندی کا مقصد مصالحت کی کوششیں ہیں۔ عالمی وقت کے مطابق صبح نو بجے شروع ہونے والے اس جنگ بندی وقفے کے دوران درعا نامی شہر میں محصور لوگوں کو امدادی سامان بھی پہنچایا جا سکے گا۔العربیہ ٹی وی کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی شام میں جنگ بندی پر عمل درآمد کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ مانیٹرنگ گروپ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز عملاً صرف تین گھنٹے فائرنگ بند رہی۔اسدی فوج اور اپوزیشن فورسز کے درمیان جھڑپوں کے بعد سرکاری فوج نے دوبارہ گولہ باری شروع کر دی۔
شام