انٹیلی جنس کا چھاپہ‘ 8ہزار میٹرک ٹن مٹی کا تیل ضبط

19 جون 2017

کراچی(کرائم رپورٹر)کسٹمز انٹیلی جنس نے کراچی آئل ٹرمینل میں کارروائی کر کے غیرقانونی طور پر منگوائے گئے مٹی کے تیل کو ضبط کرلیا،ڈپٹی ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ ملزمان 2016سے مٹی کا تیل منگوارہے تھے۔تفصیلات کے مطابق کسٹم انٹیلی جنس نے کراچی آئل ٹرمنل میں کارروائی کر کے غیرقانونی طور پر منگوائے گئے مٹی کے تیل کو ضبط کرلیاہے ،،ڈپٹی ڈائریکٹر شاہ فیصل نے میڈیا کو بتایا ہے کہ کسٹم انٹیلی جنس کی جانب سے کاروائی کے دوران غیرقانونی منگوایاگیا8ہزارمیٹرک ٹن مٹی کاتیل ضبط کیا گیا ہے،مٹی کاتیل اسپرٹ ظاہرکرکے جنوبی کوریاسے منگوایاگیا،جو غیر قانونی ہے ،ملزمان مٹی کاتیل 2016سے منگوارہے تھے اور لاہور کی ایک کمپنی نے مٹی کاتیل منگوایاتھا۔
مٹی کا تیل ضبط