کراچی: ٹریفک حادثات اور دیگر واقعات میں 3 افراد جا ں بحق

19 جون 2017

کراچی( کرائم رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوںمیں حادثات کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق ناظم آباد پل پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان 20 سالہ جمیل ہلاک ہوگیا۔ سہراب گوٹھ کے علاقے میں الآصف اسکوائر کے نزدیک تیز رفتار ٹرک نے 60 سالہ شخص کو کچل کر ہلاک کردیا جب کہ اورنگی ٹاﺅن کے سیکٹر 14 میں ایک نوجوان 20 سالہ عارف پانی کے ٹینک میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔
حادثات