سندھ میں کالعدم تنظیمیں سر اٹھا رہی ہیں نوٹس لیا جائے ، ثروت قادری

19 جون 2017

کراچی(نیوز رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں کو نہیں روکا گیا تو شدت پسندی جنم لے گی ،وفاقی حکومت کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں پر تشویش کے بجائے روک تھام کےلئے قانونی اقدامات کرئے ،سندھ میں کالعدم تنظیمیں سر اٹھارہی ہیں صوبائی حکومت نوٹس لے،بی بی سی کے مطابق نیشنل کاﺅنٹر ٹیررازم اتھارٹی نے سندھ کے محکمہ داخلہ کو تحریری طور پر اس تشویش سے آگاہ کیا ہے ،کالعدم اہلسنت والجماعت ،کالعدم سپاہ صحابہ آج بھی نام بدل کر کام کررہی ہیں ،سندھ میں سرکاری اسکول اور قبرستانوں کی جگہ پر قبضہ کرکے مدارس بنائے گئے ہیں جس کی نشاندہی نیکٹا اور نیشنل کاﺅنٹر ٹیررازم اتھارٹی نے کیا ہے مگر افسوس قانون کو حرکت میں نہیں لایا گیا ،قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کو یقینی نہیں بنایا گیا تو انتہا پسندوں اور دہشتگردوں کو آکسیجن لینے کا موقع ملے گا جو کسی طور بھی ملک کے امن کےلئے بہتر نہیں ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی بی سی کی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا ۔
ثروت قادری