اتوار بازاروں میں پھلوں‘ سبزیوں کی گرانی جاری‘ انتظامیہ روکنے میں ناکام

19 جون 2017
اتوار بازاروں میں پھلوں‘ سبزیوں کی گرانی جاری‘ انتظامیہ روکنے میں ناکام

لاہور (خبر نگار) رمضان المبارک کا آخری اتوار بازار بھی گزر گیا مگر حکومت کی قیمتوں پر گرفت مضبوط نہ بنائی جا سکی۔ اتوار بازاروں میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ سارے رمضان روکا نہ جا سکا۔ لیموں جس کی قیمت رمضان کے آغاز پر 400 روپے کلو تک پہنچا دی گئی تھی۔ رمضان کے آخری اتوار بازار میں 112 روپے کلو فروخت ہوا۔ یہ قیمت گزشتہ ہفتے سے 40 روپے کم تھی۔ باقی پھلوں میں سیب نیوزی لینڈ 10 روپے اضافہ سے 270، سیب چائنہ 11 روپے اضافہ سے 211، فالسہ 10 روپے اضافے سے 150، پیلی خوبانی 5 روپے اضافہ سے 85، خوبانی سفید 6 روپے اضافہ سے 146، کیلا 2 روپے اضافہ سے 108، چونسہ آم 10 روپے اضافہ سے 110، آڑو دوم 10 روپے اضافہ سے 90 اور کیلا 2 روپے اضافہ سے 108 روپے درجن ہو گئی۔ سیب سفید 180، کالا کولو میدانی 90، سیب امری 90، سیب ایرانی 180، سیب سفید 150، خوبانی موتی 135، آم انور رٹول 130، سندھڑی اول 110، دیسی آم 50، دسہری آم 110، آڑو اول 140، آلو بخارہ 160 کی قیمتیں برقرار ہیں۔ سبزیوں میں ٹماٹر 37، ادرک چائنہ 128، بینگن 18، پالک20، ٹینڈے دیسی 5 روپے اضافہ سے 50 روپے کلو ہو گئی۔