بھارت کی عبرتناک شکست میں گوجر خان کے سپوت محمد عامر کا اہم کردار

19 جون 2017

اسلام آباد(رپورٹ:فیصل عرفان) چیمپیئنزٹرافی کے فائنل میں انڈیا کو عبرتناک شکست دینے میں کلیدی کردار ادا کرنیوالے پاکستانی باو¿لر محمد عامرکی بہترین باو¿لنگ پر انکے آبائی علاقے گوجر خان میں جشن کا سماں،انڈین ٹاپ آرڈر بلے بازوں روہت شرما ، ویرات کوہلی،شیکھر دھوان کو ابتدائی اوورز میں ہی چلتا کرنے پرسوشل میڈیا پر بھی نوجوان باو¿لرمحمد عامرپر”جیو فخر گوجر خان،عامر آن فائر،عامر بس کر یاراب رلائے گا کیا؟،جیو شیرا گوجر خان نیاں،دل خوش کیتا ای اَج تے گرائیاں“جیسی پوسٹ شیئرز کر کے داد وتحسین کے ڈونگرے برسائے جاتے رہے،بھارتی ذرائع ابلاغ نے بھی فخر زمان کیساتھ ساتھ محمد عامرکو میچ جتوانے والا کھلاڑی قرار دیا،محمد عامر کا آبائی تعلق تحصیل گوجر خان کے گاو¿ں چنگا بنگیال سے ہے، محمد عامر نے 6اووزمیں 16رنز دیکر 3انتہائی اہم وکٹیں حاصل کیں،پہلے ہی اوور میں محمد عامر کی بہترین بال پر روہت شرما بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے اور بھارت کو صفر پر پہلی وکٹ گنوانا پڑ گئی۔محمد عامر کے ہی دوسرے اوور میں اظہر علی نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کیچ ڈراپ کردیا لیکن اگلی ہی گیند پر کوہلی شاداب خان کو کیچ دے بیٹھے، محمد عامر نے بھارتی کپتان کو صرف 5 رنز بناکر ڈریسنگ روم واپس جانے پر مجبور کردیا۔ بھارت کی دوسری وکٹ صرف 6 رنز پر گری۔9 ویں اوور میں بھارت کا اسکور جب 33 پر پہنچا تو محمد عامر نے ہی شیکھر دھوان کو 21 رنز پر چلتا کردیا۔
محمد عامر/کارکردگی

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...