مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان کو عالمی سطح پر مو¿ثر آواز بلند کرنا ہوگی : زاہد محمود قاسمی

19 جون 2017

لاہور (ّخصوصی نامہ نگار)دہشت گردی ،انتہاپسندی کے خاتمے اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان کو عالمی سطح پر مو¿ثر آواز بلند کرنی ہوگی۔ پاکستان علماءکونسل کے تحت 23جون کو ملک بھر میں ”یوم تحفظ ارض الحرمین الشریفین والاقصیٰ “ منایا جائے گا۔یہ بات پاکستان علماءکونسل (قاسمی) کے مرکزی چیئرمین اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے جامعہ دارالعلوم حنفیہ لبرٹی مارکیٹ میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
حکومت عوام کو مایوسی سے
نکالنا چاہتی ہے : محمود کمبوہ
لاہور (پ ر) سینئر ممبر کوارڈینیشن وزیراعلیٰ پنجاب چودھری محمود حسین کمبوہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف انوسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا دلیرانہ فیصلہ کیا مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپنی عوام کو مایوسی سے نکالنا چاہتی ہے۔ عوام کو خوشحالی دیکھنا چاہتی ہے۔ جو دشمنوں کو نہیں بھا رہا اور جھوٹے الزامات لگانا اپنا وطیرہ بنا لیا ہے۔ انکو ہر میدان میں شکست دیں گے۔ مسلم لیگی قائدین نے عام شہری کی طرح انوسٹی گیشن ٹیم سامنے پیش ہو کر قوم کے حوصلے بلند کئے ہیں۔