اعتکاف اللہ سے تعلق قائم کرنے کاعمل ہے : عبدالغفور راشد

19 جون 2017

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان یونائیٹڈ کونسل کے چیرمین ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ اعتکاف دنیا سے کٹ کر اللہ سے تعلق قائم کرنے کاعمل ہے، اس دوران دنیاوی معاملات سے گریز کرنا چاہیے، معتکفین ذکر الٰہی اور تلاوت کلام پاک پر توجہ دینے کے ساتھ ملکی سلامتی اور اتحاد امت کے لئے بھی دعا کریں۔ انہوںنے کہا کہ اعتکاف بیٹھنے والے کی توجہ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کا حصول ہے، اس لئے اسے ان امور کی طرف ہی متوجہ رہنا چاہیے، ورنہ اعتکاف مکمل نہیں ہوگا۔