سحری کے وقت ون ویلنگ کا خونیں کھیل جاری ‘پولیس نے 55ویلر دھر لئے

19 جون 2017

لاہور (نامہ نگار) شہر کی مختلف سڑکوں پر نوجوانوں کی طرف سے سحری اور رات کے اوقات مےں موٹرسائیکلوں پر ون ویلنگ اور خطرناک کرتب کرنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پولیس ون ویلنگ کو روکنے میں بری طرح ناکام نظرآتی ہے۔ صوبائی دارالحکومت کی مختلف سڑکوں پر گزشتہ روز نوجوان سحری اور رات کے وقت موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرتے رہے۔ کینال روڈ، جیل روڈ، شاہراہ قائد اعظم، مین بلیوارڈ گلبرگ، ڈیفنس، کیولری گراﺅنڈ، سمیت دیگر اہم شاہراہوں پر موٹرسائیکل پر ون ویلنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ نوجوان لڑکے ٹولیوں کی صورت میںموٹرسائیکلوں پر ون ویلنگ اور خطرناک کرتب کرتے دکھائی دئےے۔ پولےس نے شہرکے مختلف علاقوںمیں موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے 55 ویلروں کو گرفتا رکرکے مقدمات درج کرلیے ہےں۔بتایا جاتا ہے کہ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حےدر اشرف کی سربراہی مےں پولےس نے شہر میں ون ویلروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 55 ویلروں کو گرفتا رکرکے مختلف تھانوں مےں مقدمات درج کر لئے ہےں۔