شہر میں پتنگ بازی عروج پر، پولیس روکنے میں ناکام

19 جون 2017

لاہور (نامہ نگار+ سٹاف رپورٹر) شہرکے مختلف علاقوں مےں گزشتہ روز پتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہا جبکہ پولیس پتنگ بازوں کو روکنے میں مکمل ناکام رہی۔ بعض مقامات پر پولےس پتنگ بازوں سے دےہاڑےاں بھی لگاتی رہی۔ بعض مقامات میں پولیس نے بھتہ نہ دینے والے 14 پتنگ باز دھر لئے۔ شہر کے مختلف علاقوں شاہدرہ، شاہدرہ ٹاﺅن، راوی روڈ، نولکھا، شفیق آباد، ٹبی سٹی، مصری شاہ، اسلام پورہ، نیو انارکلی، گجرپورہ، شالیمار، سول لائن، قلعہ گجر سنگھ، گڑھی شاہو، لٹن روڈ، مزنگ، سمن آباد، ملت پارک، گلشن راوی، شیراکوٹ، وحدت کالونی، اقبال ٹاﺅن، گلبرگ، لیاقت آباد، فیصل ٹاﺅن، غالب مارکیٹ، کاہنہ، نصیر آباد، کوٹ لکھپت، نشتر کالونی، فیکٹری ایریا، غازی آباد، ہنجروال، ٹاﺅن شپ، گرین ٹاﺅن، سٹی رائیونڈ، دھرم پورہ، ہربنس پورہ، صدر بازار سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں پتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہا۔ پولیس اس قاتل کھیل کو روکنے میں ناکام رہی جبکہ بعض مقامات پر پولےس پتنگ بازوں سے دےہاڑےاں لگاتی رہی ۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس کو پابند کیا جائے کہ اس قاتل کھیل پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرا ےا اور پتنگ بازوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ اس سے مزےد قےمتی جانوں کا ضیاع نہ ہو سکے۔