فیروزوالہ: لڑائی جھگڑے کے واقعات میں 9 افراد شدید زخمی

19 جون 2017

فیروزوالا (نامہ نگار) لین دین، مقدمہ بازی اور راستے سے گزرنے سے منع کرنے پر لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں نو افراد زخمی ہو گئے۔ کالا خطائی روڈ کی آبادی آیا نگر میں راستے سے گزرنے کے تنازعہ پر وقار احمد اور گلزار نے دیگر ساتھیوں کی مدد سے حملہ کر کے عشرت علی کو زخمی کر دیا۔ نیاز علی اور اسکے ساتھیوں نے حملہ کر کے مخالف ارشد علی زخمی کر دیا۔ بابر مسیح اور اسکے ساتھیوں نے پانی لگانے کے تنازعہ پر حملہ کر کے اسلم مسیح کو زخمی کر دیا۔ امجد اور عظمت نے حملہ کر کے شہباز کو زخمی کر دیا۔ کاشف نے حملہ کر کے یوسف کو زخمی کر دیا۔ عبداللہ خان اور اسکے ساتھیوں نے حملہ کر کے لیاقت علی اس کی بیوی صفیہ بی بی کو زخمی کر دیا۔ پلاٹ کے تنازعہ پر مسلح افراد نے حملہ کر کے خاتون (س) کو زخمی کر دیا۔ پانچ سو روپے کے نوٹ خراب ہونے پر جھگڑا جس پر سہیل احمد اسکے ساتھیوں نے حملہ کر کے پٹرول پمپ کے ملازم عمران کو زخمی کر دیا۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں۔