ٹریفک حادثات میں معمر شخص سمیت 2 افراد جاں بحق

19 جون 2017
ٹریفک حادثات میں معمر شخص سمیت 2 افراد جاں بحق

لاہور (نامہ نگار+ سٹاف رپورٹر) رنگ روڈ پرہلوکی کے قرےب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے 35سالہ محنت کش ہلاک ہوگیا ہے۔ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ لیہ کا رہائشی محمد نصیرلاہور میں محنت مزدوری کے لیے آیا ہواتھا۔ گزشتہ روزوہ رنگ روڈ پرجاتھا کہ عقب سے آنے والے تیزرفتار ڈمپر نے اسے کچل ڈالا۔ جس کے باعث محمد نصیر شدید زخمی ہوگیا۔ تھانہ اکبری گیٹ کے علاقہ میں موٹرسائیکل سوار 70سالہ شخص گدھا گاڑی کی ٹکر سے ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتارکرلیا جبکہ لاش پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانہ بھیجوا دی معلوم ہوا ہے کہ کوٹ خواجہ سعید کے علاقہ کا رہائشی شرافت علی موٹرسائیکل پر اکبری گیٹ کے علاقہ سے گزز رہا تھا کہ اسی دوران پیچھے سے آنیوالی گدھا گاڑی جس پر لوہے کا سامان تھا اس نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر مار دی جس سے وہ بری طرح زخمی ہوگیا اور ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر گدھا گاڑی چلانے والے شخص کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔