آتشزدگی کے 5واقعات میں لاکھوں کا سامان جل گیا
لاہور + فیروزوالا (سٹاف رپورٹر+ نامہ نگار) تھانہ شاہدرہ کے علاقہ امامیہ کالونی میں گھر میں آتشزدگی سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل گیا امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔شاہدرہ، امامیہ کالونی، ونڈالہ نہر، مریدکے اور ہا¶سنگ کالونی کے علاقے میں دکانوں، دو مکانوں اور فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعات میں لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ فائر بریگیڈ ریسکیو کے عملے نے جدوجہد کر کے آگ پر قابو پا لیا۔
آگ سرکٹ شارٹ ہونے کی وجہ سے لگی تھی۔