بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، فائرنگ سے ایک شخص قتل
لاہور (نامہ نگار) شادباغ کے علاقہ میں بچوں کی لڑائی پر ایک گروپ نے فائرنگ کر کے 38 سالہ شخص کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے ہیں۔ شادباغ کے علاقہ میں بچوں کی لڑائی میں بڑے بھی کود پڑے اور جیری بٹ نے فائرنگ کر دی۔ جس کی زد میں آ کر 38 سالہ ناصر شدید زخمی ہو گیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گئے۔ زخمی ناصر کو طبی امداد کے لئے ہسپتال لے جایا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکا اور اس نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا ہے۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کرا دی ہے اور مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔