نوازشریف اور شہباز شریف اقتدار میں رہنے کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں‘ امیر بھنبھرو
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملک کے وزیراعظم اور بڑے صوبے کے وزیراعلیٰ کرپشن کے الزامات کے بعد وزارت اعظمیٰ اور وزارت اعلیٰ کے عہدوں پر رہنے کا اخلاقی‘ قانونی اور آئینی جواز کھو چکے ہیں ان خیالات کا اظہار سندھ نیشنل پارٹی کے سربراہ امیر بھنبھرو نے سندھ مرکز پر افطار پارٹی کے دوران پارٹی کارکنان سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ منظم معاشرے اور باوقار ملک میں کرپشن کے الزامات کے بعد حکمران عوامی مطالبے سے پہلے ہی اخلاقی طور پراپنے عہدے سے الگ ہو جاتے ہیں لیکن پاکستان میں مختلف روایت ہے یہاں حکمران چاہتے ہیں کہ عوام اور ملک کے تمام ادارے تباہ ہو جائیں لیکن اقتدار نہیں چھوڑیں گے۔