کینسر کے مرض میں مبتلا سرجانی ٹاﺅن کی خاتون کی مخیر حضرات سے مدد کی اپیل

19 جون 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیٹ کے کینسر میں مبتلا سرجانی ٹاﺅن سیکٹر 4/D ہاﺅس نمبر 781 کی رہائشی بیوہ صدیقن نے اپیل کی ہے کہ گزشتہ سال شوہر کے انتقال کے بعد عدت کے دوران پیٹ میں درد محسوس ہوا جب ڈاکٹر سے رجوع کیا تو مختلف ٹیسٹوں کے بعد کینسر تشخیص ہوا رواں سال فروری سے سول اسپتال‘ کرن اسپتال میں زیر علاج رہی‘ مختلف ٹیسٹ کئے گئے گھر میں موجود جمع پونجی بھی ٹیسٹوں کی نذر ہو گئی یہاں تک کہ گھر میں اب فاقوں نے ڈیرے ڈال لئے ہیں میرے تینوں بیٹے اسپتال میں علاج کے دوران روزگار سے ہٹا دئیے گئے اور گھر بیٹھ گئے میں بہت پریشان ہوں ایک تو بیماری اور کرائے کا گھر ہونے کی وجہ سے جس کا کرایہ 6 ماہ سے ادا نہیں کیا گیا میری ہمدردانہ اپیل ہے کہ میری مدد کی جائے اللہ پاک اس کا جر دے گا رابطہ نمبر: 0310-2536942۔