کے ڈی اے کا بجٹ تیا ری کے آ خر ی مرا حل میں ہے ،سید ناصر عباس

19 جون 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید ناصر عباس نے کہا ہے کہ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی رواں مالی سال 2017-2018 ءبجٹ کی تیاری کا عمل آخری مراحل میں موجود ہے اور آئندہ گورننگ باڈی اجلاس کے دوران کے ڈی اے رواںمالی سال بجٹ 2017-2018 ءمنظوری کے لئے پیش کردیا جائے گا۔ یہ بات ڈی جی کے ڈی اے سید ناصر عباس نے سوک سینٹر میں موجود کانفرنس روم میں بجٹ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر فنانس شمشیر احمد خان اور ڈائریکٹر بجٹ لیاقت علی خان نے ڈی جی کے ڈی اے سید ناصر عباس کو بجٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ بعدازاں ڈی جی کے ڈی اے سید ناصر عباس نے ڈائریکٹر فنانس شمشیر احمد خان کو احکامات جاری کئے کہ عید الفطر سے قبل کے ڈی اے افسران و ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ کی ادائیگی یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں۔ اجلاس میں چیف سیکورٹی آفیسر کیپٹن (ر) الطاف راجپوت، ڈائریکٹر ایڈمن محبوب عالم،ڈائریکٹر فنانس شمشیر احمد خان، ڈائریکٹر بجٹ لیاقت علی خان، میڈیا کو آرڈی نیٹر اکرم ستار، پرسنل اسٹاف آفیسر ریاض احمد راشد و دیگر افسران موجود تھے۔