سرفراز الیون نے بھارت کو ہراکر سرفراز کردیا‘ منور رضا

19 جون 2017

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کراچی کے ڈویژنل صدر سید منور رضا نے آئی سی سی ٹورنامنٹ پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرفراز الیون نے بھارت کو ہراکر دنیا میں ملک کا نام بلند اور قوم کو سرفراز کردیا۔ آئی سی سی ایونٹ میں کامیابی نے نئی تاریخ رقم کردی ہے رمضان المبارک کے بابرکت عشرہ میں کامیابی قوم کیلئے عید سے پہلے عید کا تحفہ ہے منور رضا نے کہ کہ پاکستان کی کرکٹ ٹےم نے بھارت کو ہر شعبے میں ناک آﺅٹ کرکے ثابت کردیا کہ پاکستان دنیا کی نمبر ون ٹےم ہے انہوں نے کہا کہ آج بھارت مےں یوم سو گ منایا جارہا ہوگا۔