سیدہ عائشہ ؓسے محبت شفاعت رسول کا ذریعہ ہے،علامہ عبدالجبارحیدری

19 جون 2017

کراچی( نیوز رپورٹر)اہلسنّت والجماعت پاکستان کے صدرعلامہ اورنگزیب فاروقی،صوبائی رہنماءعلامہ عبدالجبارحیدری،علامہ تاج محمدحنفی ودیگرنے اورنگی ٹاﺅن میںمنعقدہ افطارڈنرکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سیدہ حضرت عا ئشہ صدیقہؓ نے خواتین میں سب سے ز یا دہ روایات امت تک پہنچائیں،صحابہ کرام ؓ حضرت عائشہ ؓ سے بڑے بڑے علمی مسائل معلوم کیا کر تے تھے، آپؓنے صحابہ ؓاور صحابیاتؓ کی دینی، علمی اور اخلاقی تربیت کیلئے نمایا اورکلیدی کردار ادا کیا، سورة نور کی 17آیات آپ کی پاک دامنی ،عفت و عظمت کے متعلق نازل ہوئیں جو قیامت تک پڑھی جائیں گی، حضرت عائشہؓ کا آنحضرتﷺ سے نکاح ارادہ مشیت الٰہی میں مقدر ہوچکاتھا، مردوں اور عورتوں کے علم کو جمع کیاجائے تو وہ عائشہ صدیقہؓ کے علم ،تفقہ، تقویٰ تک نہیں پہنچ سکتا،حضرت امیر معاویہ ؓ،حضرت انس ؓ جیسے جن نو نہا لا ن اسلام کی تربیت آپؓ کی سرپرستی میں ہوئی وہ بڑے بڑے محدس ، مفسر،فقہ کے امام اور عظیم جرنیل بنے، جب منافقین نے حضر ت مریم پر ا لزام عائد کیا تو اللہ عزو جل نے بچے سے گواہی دلاکر حضرت مریم پر لگنے والے الزام کی تردید کی لیکن جب حضرت عائشہؓ پر بہتان لگا یاگیا تو اللہ ر ب العزت نے قرآن کریم کی سورةالنور اتار کر حضرت عائشہؓ پر لگنے والے الزام کی خود صفائی پیش کی۔