شریف فیملی سیاسی مسکین بننے کی کوشش کررہی ہے ‘وقاص شوکت

19 جون 2017

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی ضلعی شرقی کے سیکریٹری اطلاعات وقاص شوکت نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا ہمیشہ اور ہر دور میں کسی نہ کسی طریقے سے احتساب کیا گیا ، کبھی ملک پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم محترمہ بےنظیر بھٹو کو صبح لاہور ،دوپہر کراچی اور شام کو اسلام آباد کی عدالتوں میں چکر لگوائے گئے تو کبھی سابق صدر آصف علی زرداری کو قید وبند کی صعوبتیں برداشت کرنا پڑی۔مگر آج جب شریف برادران اور مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت اپنی کرپشن اورلوٹ مار کو وفاقی حکومت کی مشینری کے ذریعے جس رنگ میں پیش کر کے ”سیاسی مسکین “بننے کی کوشش کررہی ہے۔