ٹریفک کی روانی میں ٹریفک پولیس اپناکردارادا کررہی ہے‘ ملک محمداختر

19 جون 2017

کراچی( کرائم رپورٹر) سب ڈویژن پولیس آفیسرٹریفک پولیس لانڈھی ملک محمد اختر نے کہا ہے کہ ٹریفک کی روانی میں ٹریفک پولیس اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ تاہم عوام بھی اپنا کردار ادا کریں تو اسے مذید بہتر بنایا جا سکتا ہے ۔ وہ لانڈھی نمبر 3الرازی چوک پر میڈیا سروے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر ایس او ٹریفک لانڈھی غیاث خان اور آر کے لانڈی ٹریفک ق،قمر احمد بھی ہمراہ تھے۔ بعد ازاں ایس ڈی پی اور ٹریفک لانڈھی ملک محمد اختر نے لانڈھی نمبر 5چراغ ہوٹل ودیگر علاقوں کا دورہ کیا۔