میئر راولپنڈی سردار نسیم خان توجہ فرمائیں

19 جون 2017

مکرمی! ریلوے ہسپتال راولپنڈی کے مین روڈ پر ہمارے سرکاری کواٹرز واقع ہیں کالونی کی مین سٹریٹ جو کہ برلب روڈ واقع ہے آج تک کسی نے توجہ نہیں دی ہے اور روز اول سے مکمل کچا ہے جو کہ بارشوں میں تالاب اور کیچڑ گاہ کی صورت اختیار کر جاتا ہے جس کی وجہ سے تقریباً پندرہ کوارٹرز کے رہائشی افراد کو اور عوام کوموسم برسات میں ذہنی کوفت کا سامنا ہوتا ہے۔ یہی سٹریٹ ریلوے ہسپتال‘ گورنمنٹ سیکنڈری سکول فار بوائز‘ گورنمنٹ ڈگری کالج فار گرلز‘ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول فار گرلز کے طلباءاور طالبات اور جامع مسجد حنفیہ کے لئے نمازی حضرات استعمال کرتے ہیں۔ نہایت اہمیت کی حامل سٹریٹ کا مکمل کچا ہونا لمحہ فکر ہے ہم اپنی لوکل گورنمنٹ کے ہر دلعزیز میئر سے گزارش کرتے ہیں کہ مذکورہ سٹریٹ کے معائنہ کر کے مکمل فرش بندی کےلئے حکم صادر فرمائیں۔
(پرنس محمد اعجاز سلیمان خان یوسفزئی ۔ 0333-5219677)