وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سے پر زور اپیل

19 جون 2017
وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سے پر زور اپیل

مکرمی :وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور چیئر مین تحریک انصاف سے پر زور اپیل کی جاتی ہے کہ ہمارا گاﺅں سنگلی یوسی سربھنہ پی کے48 ایبٹ آباد میں واقع ہے اس کی کل آبادی10,000 ہے یہاں پر6پرائمری سکول گرلز اور6پرائمری سکول بوائز ہیں اور مڈل یا ہائی سکول یہاں پر کوئی نہیں ہے۔ہمارے بچے پرائمری سے فارغ ہو کرگھروں میں بیٹھ جاتے ہیں آگے تعلیم حاصل نہیں کر پاتے۔جو بچے تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ان کو تقریباً4-5 گھنٹے پہاڑی راستوں پر پیدل دوسرے علاقوں میں جاتے ہیں اور بہت دشواری کا سامنا ہے ۔ ایم این اے سردار ادریس،وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور تحریک انصاف سے پر زور اپیل کی جاتی ہے کہ ہمارے علاقہ سنگلی ڈھارے سابل کو مڈل یا ہائی سکول کی منظوری دی جائے تاکہ بچے اپنی تعلیم پرائمری سے آگے حاصل کر سکیں۔(عنایت خان جدون و بمعہ اہل علاقہ)