لندن (اے ایف پی+ نیٹ نیوز) برطانوی رکن پارلیمنٹ جوکوکس کے مبینہ قاتل کو عدالت میںپیش کر دیا گیا۔ عدالت نے فرد جرم عائد کردی۔ قاتل نے عدالت کو اپنا نام ’’غدار کی موت، برطانیہ کی آزادی‘‘ بتا دیا۔ باون سالہ تھامس مائر کو لندن کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ جج کے پوچھنے پر مبینہ قاتل نے اپنا نام غدار کی موت، برطانیہ کی آزادی بتایا۔ تاہم ملزم نے عدالت کو اپنی تاریخ پیدائش اور گھر کا ایڈریس نہ بتایا۔ عدالت نے تھامس مائر کو رکن پارلیمنٹ جوکوکس پر قتل کرنے کے الزام میں فرد جرم عائد کردی ہے۔ حکام نے ارکان اسمبلی کو اپنی سکیورٹی کا از سر نو جائزہ لینے کی ہدایت بھی کی ہے۔