ممبر صوبائی اسمبلی نے آڑھت پر دھاوا بول کر اجناس اور دکانوں پر قبضہ کر لیا، پولیس کارروائی سے گریزاں ہیں: غلام یاسین
لاہور (نامہ نگار) لیہ کے رہائشی غلام یاسین نے لا ہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ممبرصوبائی اسمبلی قیصر عباس مگسی اور ان کے بھائیوں نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر ہماری آڑھت پر دھاوا بول دیا ۔وہ دس لاکھ نقدی اور سینکڑوں اجناس کی بوریاں اٹھا کر لے گئے اور دکانوں پر قبضہ کر لیا ہے ۔ موقع پر پولیس بھی پہنچی،مگر پولیس نے ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے اورہماری درخواست لینے سے انکار کردیا۔