مکرمی! ریلوے ملازمین اور ریٹائرڈ جو بنیادی سکیل نمبر 11 تا 13 میں کام کرتے تھے ان کو سفر کے لئے فری، رعایتی اے سی سٹینڈرڈ کا پاس ملتا ہے مگر مین لائن لاہور، کراچی، لاہور کسی گاڑی میں کوئی بوگی نہیں لگائی جاتی (ماسوائے شالیمار اور کراچی ایکسپریس جو پرائیویٹ سیکٹر پر چلتی ہیں اور پاس/پی ٹی او کی اجازت نہیں) سے جنرل منیجر صاحب نے ایسے ملازمین اور ریٹائرڈ لوگوں کو اے سی بزنس کلاس میں سفر کی مشروط اجازت دی جس سے تمام تر اختیارات کنڈیکٹر گارڈ صاحب کے پاس چلے گئے۔ جناب جنرل منیجر صاحب سے پرزور اپیل ہے کہ ایسے بوڑھے اور بیمار ملازمین پر رحم کریں اور گاڑیوں میں کم از کم ایک بوگی اے سی سٹینڈرڈ کی لگا دیں یا پھر ریٹائرڈ ملازمین کو اے سی بزنس کلاس میں پیشگی بکنگ کی اجازت دی جائے تاکہ یہ لوگ بڑھاپے میں سکون کے ساتھ سفر کر سکیں۔ (ریٹائرڈ ریلوے ملازم، رفیق.... لاہور)
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024