سوات میں منعقدہ اس میلے کا مقصد سوات میں سیاحت کو دوبارہ بحال کرنا ہے۔میلے کا آغاز آتش بازی سے کیا گیا اس موقع پر صوبائی وزراء اور پاک فوج کے اعلٰی افسران اور عوام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ سپرٹ آف سوات فیسٹیول میں کھیلوں کے مقابلے اورتصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔ کھیلوں کے مقابلوں میں پولو،والی بال اور فٹبال کے میچ کھیلے گئے۔ اس خوبصورت فیسٹیول سے سوات میں سیاحت کو فروغ ملےگا اور سیاحت کی انڈسٹری کو دوبارہ فروغ حاصل ہوگا۔ فیسٹیول بیس جولائی تک جاری رہےگا۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024