لدھیوالہ وڑائچ (نمائندہ نوائے وقت ) تھانہ ارلدھیوالہ وڑائچ: منشیات فروش عورت کا ساتھیوں سے ملکر کانسٹیبل پر تشدد
وپ کی ذیلی پولیس چوکی عالم چوک کے اہلکار کانسٹیبل بلال چہل نے گشت کے دوران عالم چوک کے قریب باٹھاں والا قبرستان کے قریب مشکوک شخص آصف کشمیری کو تلاشی دینے کا کہا تو اس نے پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں دینا شروع کر دیں اور اس کی ماں بدنام زمانہ منشیات فروش عذرا بٹنی نے ساتھیوں حبیبہ. مدیحہ اور امانت علی کے ساتھ مل کر پولیس اہلکاروں کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کردیا زخمی اہلکار بلال چہل کو ڈی ایچ کیو گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ادھر سی پی او گوجرانوالہ سرفراز احمد فلکی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرنے اور انکی گرفتاری کے احکامات جاری کر دئے ہیں ۔ تھانہ اروپ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ایک ملزم امانت علی کو گرفتار کر لیا ادھر کوٹ اسحاق کے گلہ ولی محمد چہل کے رہائشی نور محمد گجر نے اپنے ہمسائے محنت کش محمد ریاض سے گھر کے لئے گیس کا کنکشن مانگا اس کے انکار پر نور محمد گجر نے اپنے بیٹوں حمزہ. حمزہ.حسن. حامد اور اہلیہ کشور کے ساتھ ڈنڈوں سے مسلح ہو اس کے گھر دھاوا بول دیا محمد ریاض اور اسکے بیٹے عمیر کو ڈنڈوں سے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا محمد ریاض کو طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ اسکے زخمی بیٹے محمد عمیر نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ملزم با اثر ہیں اس اروپ پولیس انکے خلاف کارروائی نہیں کر رہی زخمیوں نے سی پی او گوجرانوالہ سرفراز احمد فلکی سے انصاف کا مطالبہ کیا ۔